باٹاگائیکا آتش فشاں
باٹاگائیکا آتش فشاں سائبیریا میں واقع ہے۔ اسے مختصراً زیر زمین دنیا کا راستہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس گڑھے سے زہریلی گیسوں کا اخراج بھی ہو رہا ہے۔ یہ گڑھا 1960 کی دہائی میں نمودار ہوا تھا۔ یہ ایک کلومیٹر لمبا اور 90میٹر گہرا ہے۔ اس کی چوڑائی میں ہر سال 20 میٹر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں سے ملنے والی مٹی دو لاکھ سال پرانی ہے، جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا پتہ چل سکتا ہے۔[1]