پشتو گلوکارہ ، اداکارہ

پیدائش

ترمیم

ضلع مردان کے ایک گاؤں کلپنے پار ہوتی میں 1942ء میں پیدا ہوئیں،

گلوکاری

ترمیم

زرین جان نے موسیقی کی تعلیم اپنی بڑی بہن دلبر جان اور استاد پزیر خان جو منیر سرحدی کے والد تھے سے حاصل کی تھی۔ غلام فرید نے اردو میں ان کی تربیت کی۔

انھوں نے پہلی مرتبہ 7 برس کی کم عمر میں 1949ء میں ریڈیو پاکستان پر گایا اور پھر پشتو موسیقی پر ایسی چھائیں کہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ انھوں نے دیگر زبانوں میں جیسے کہ ہندکو، پنجابی اور سرائیکی گیت گائے ہیں۔

زرین جان نے جنہیں پیار سے بی بی گل بھی کہا جاتا تھا ریڈیو، ٹی وی اور سٹیج کے لیے ہزاروں گیت گائے۔ ان میں کئی ’اللہ ہو شا اللہ ہو‘ آج بھی لوگوں کے ذہن میں زندہ ہیں۔

1965ء اور 1971ء کی بھارت کے ساتھ جنگوں میں انھوں نے کئی قومی گیت بھی گائے۔ لائیو نشریات کی وجہ سے انھیں ریڈیو پاکستان میں تمام دن گزارنا پڑتا تھا۔

گلاد اخپلو کیگی نکڑی سوک د پردو نہ گلا (شکایت اپنوں سے کی جاتی ہے غیروں سے نہیں ) جیسی مشہور پشتو نغمے وجہ شہرت بنے،

اداکاری

ترمیم

انھوں نے بغص ڈراموں میں بھی کام کیا ۔

اعزازات

ترمیم

باچہ زرین جان کو سال دو ہزار میں پشتو موسیقی کے لیے ان کی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ زرین نے شادی نہیں کی اور اپنی زندگی پشتو موسیقی کے لیے وقف کر دی تھی۔ لیکن حکومت کی جانب سے انھیں دیا جانے والا ماہانہ اڑھائی ہزار کا خرچ بھی موت سے قبل اطلاعات ہیں کہ بند کر دیا گیا تھا۔

وفات

ترمیم

26 ستمبر 2022ء کو وفات پائی ،