باھمت نوجوان
"باھمت نوجوان" باھمت نوجوان سے مراد مغربی افریقہ کے وہ آٹھ عرب مسلم نوجوان ہیں جو بحر ظلمات کو عبور کرنے کے ارادہ سے نکلے اور طویل سفر کے بعد دوسرے کنارے پر جا پہنچے انھوں نے کرسٹوفر کولمبس سے بھی چھ سو سال قبل ہی امریکا کی سر زمین پر قدم رکھ دیا تھا اس دور میں بحر اوقیانوس کے پار اس خطہ امریکا کو ارض مجھولہ(انجان زمین)کہاجاتاتھا اہل عرب میں اس کارنامے کی بہت شہرت ہوئیٔ اور لوگوں نے انھیں الفتیتہ المغررین(باھمت نوجوان)کا لقب عطا کیا انہی نوجوانوں کی دیکھا دیکھی آٹھویں صدی عیسوی میں قرطبہ کا اندلسی سیاح خشخاش بن سعید بن اسود بھی بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے لیے نکلا تھا اور کیٔ دن کیٔ راتیں مسلسل سفر میں رہنے کے بعد بالآخر بحر اوقیانوس کے دوسرے کنارے پر جا پہنچا اور وہاں سے بہت سا سازو سامان لے کر لوٹا ۔