ارتقائی بیالوجی میں باہمی ایثار (انگریزی: Reciprocal altruism) ایک رویہ ہے جس میں کوئی جانور وقتی طور پر اپنی صحت کی قربانی دیتا ہے اور دوسرے جانور کی صحت بہتر کرتا ہے۔ وقت پڑنے پر دوسرا جانور بھی اسی طرح اس کے احسان کا بدلہ اتارتا ہے۔اس کی ایک مثال خون اشام چمگاڈر(vampire bats) ہوتی ہیں۔یہ ایک جھنڈ کی صورت میں رہتے ہیں، دن کے وقت درختوں اور دوسری جگہوں پر چھپے رہتے ہیں، جبکہ رات کو جانوروں کا خون پینے نکل آتے ہیں اور عموماً مویشیوں کا خون پیتے ہیں، یہ چھوٹے سے چمگادڑ اپنے شکار کے پاس آتے ہیں اور خاموشی سے اپنے سوئی جیسے چھوٹے چھوٹے دانت جانور کی جلد میں گاڑ دیتے ہیں اور تقریباً 20 منٹ تک خون پیتے رہتے ہیں۔اگر کسی خون آشام چمگادڑ کو 4-5 دن تک خون نہ ملے تو وہ مر جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھی اس کی بھوک مٹاتے ہیں اور اس کو مرنے سے بچاتے ہیں۔ جس چمگادڑ کو پیٹ بھر کے خون مل جاتا ہے، وہ اپنے بھوکے ساتھی کے ساتھ اس خون کا ایک حصہ تقسیم کرتا ہے اور اپنا پیا ہوئے خون کا ایک حصہ باہر اگل دیتا ہے۔ خون دینے اور لینے والے چمگادڑ ایک دوسرے کے رشتے دار بھی ہو سکتے ہیں یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ان کی کوئی رشتے داری نہ ہو۔لیکن اور بھی حیران کرنے والی بات یہ ہے جس چمگادڑ کو خون دیا جاتا ہے، وہ اپنے مددگار کو یاد رکھتا ہے اور جب اس کی مدد کرنے والے کو ضرورت پڑے تو وہ اسے خون دے کر اس کی بھوک مٹاتا ہے اور احسان کا بدلہ اتارتا ہے۔


حوالہ جات

ترمیم