بحری رو پانی کی اس رو کو کہا جاتا ہے جو سمندری پانی میں رفتار سے اور مستقل بہتی ہے۔ یہ رویں خط استوا سے قطب شمالی اور قطب جنوبی کے درمیان منحنی شکل میں بہتی ہیں۔ بحری رویں دو قسم کی ہوتی ہیں : گرم بحری رویں اور سرد بحری رویں۔ گرم بحری رویں خط استوا سے قطبین کی جانب بہتی ہیں جبکہ سرد بحری رویں قطب شمالی اور قطب جنوبی کی جانب سے خط استوا کی طرف بہتی ہیں۔ یہ بحری رویں زمین پر حرارت کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہوا کی رفتار، نمکینیت، سمندری پانی کی حرارت اور کثافت کا فرق بحری رویں پیدا ہونے کی اہم وجوہات ہیں۔[1]

بحری رویں
کرہ زمین کے ارد گرد بحری رویں سطح زمین کی رو کا تعاقب کر رہی ہیں۔
انٹارکٹکا میں برفانی درازوں کے ارد گرد

حوالہ جات ترمیم

  1. پونہ بورڈ سے شائع شدہ جغرافیہ کی درسی کتاب کا ضمیمہ، چھٹی جماعت

بیرونی روابط ترمیم

سانچہ:ابتدائی ترتیب:بحری رو