ایک بحری مستقر ، بحری اڈا یا عسکری بندرگاہ ایک فوجی اڈا ہوتا ہے ، جہاں جنگی جہاز اور بحری جہاز اس وقت لنگر انداز کیے جاتے ہیں جب ان کا سمندر میں کوئی مشن نہ ہو ۔ یہاں پر جہازوں کی مرمت بھی ہو سکتی ہے۔ کچھ بحری مستقروں میں ان ہوائی جہازوں کی بھی دیکھ بھال کی جاتی ہے جو عموماً بحری جہازوں پر متعین ہوتے ہیں۔

زیادہ تر ممالک میں، مستقرِ بحریہ کو واضح طور پر نام دیا جاتا ہے اور اس کی شناخت اسی طرح کی جاتی ہے۔