بخاراتی ستون (انگریزی: Waterspout) یا واٹر سپاوٹس سطح سمندر پر زور کی آندھی کی طرح سے بنے والا ستون۔ سطح سمندر پر جوہوا، دھند اور بخارات سے لدی ہوئی، ایک گھومتی ہوئی قیف کی طرح بادلوں تک اٹھتا ہوا نظر آتا ہے جیسا کہ پانی کا ایستادہ ستون ہو اسے واٹر سپاؤٹس کہتے ہیں۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح سے پانی بادلوں میں بھرا جاتا ہے۔ یہ غلط ہے۔اس طرح سے کوئی پانی اُٹھ اُٹھ کے بادلوں میں نہیں جاتا اور بادلوں کو بھرا نہیں جاتا۔ یہ ایک نیچرل مظہر فطرت ہے اور اس قسم کے سسٹم زمین پر بھی بنتے جن کو ٹورنیڈو کہتے ہیں۔ جب امریکا میں ٹورنیڈوز بنتے ہیں تو شہروں دیہاتوں میں موجود سائیرن شور کر کرکے لوگوں کو بتاتے ہیں محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ ٹورنیڈو جب سمندر میں بنتے ہیں تو اس کو واٹر سپاوٹس کہتے ہیں۔یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ واٹر سپاوٹس سے پانی بادلوں میں بھرا جاتا ہے۔ جب سورج سمندروں کو گرم کرتا ہے تو آبی بُخارات کے پراسس سے اوپر اُٹھتے ہیں اور یوں بادل بنتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم