بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا ہے۔

پس منظر

ترمیم

اس کا پس منظر یہ ہے کہ ایک بلّی کی نظر اپنے محلّے /گھر کے ایک چوہے پر تھی۔ چوہا ہوشیار تھا۔ ہاتھ نہیں آتا تھا۔ اس پر بلّی نے اس سے دوستی کا ڈھونگ رچایا۔ چوہا اس کی باتوں میں آگیا اور قریب جاکر آنکھیں مٹکا مٹکا کر باتیں کرنے لگا۔ بلّی نے اس سے چوہیا کی خیر خیریت پوچھی۔ ابھی چوہا جواب دے ہی رہا تھا کہ بلّی بولی اے لو وہ بھی آ گئی۔ چوہے نے پلٹ کر دیکھا تو بلّی نے جھپٹّا مارا۔ چوہے کو پیچھے کسی کو نہ پاکر خطرے کا لاشعوری احساس ہوا اور وہ بھاگا۔ بلّی کا پنجہ اس کی دم پر پڑا اور دم ٹوٹ گئی۔ چوہا بھاگ کر اپنی بل میں جا چھپا۔ ' اب بلّی ٹوٹی ہوئی دم اٹھا کر بل کے پاس گئی۔ چوہا دبک کر دیکھ رہا تھا۔ بلّی بولی ارے دوست تم بھاگ کہاں گئے۔ میں تو تمھارے ساتھ یونہی مذاق کر رہا تھا۔ آؤ اب باہر آؤ تو میں دم دوبارہ لگا کر مرہم پٹّی کیے دیتی ہوں۔ چوہے کو عقل آ چکی تھی اس لیے اس نے کہا "بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا"