بدائی المرکز
بدائی المرکز خلیات (prokaryotic) ایسے خلیات کو کہا جاتا ہے کہ جن میں ایک ترقی یافتہ اور حقیقی مرکز نہیں پایا جاتا۔ یہ خلیات کی دو بنیادی اقسام میں سے ایک ہیں، دوسری قسم کو حقیقی المرکز خلیات کہا جاتا ہے۔ اس دنیا میں موجود تمام جانداروں کی جماعت بندی کے لیے استعمال کیا جانے والا یہ انتہائی اولین اور ابتدائی درجہ ہے، یعنی انھی دو اقسام کے خلیات کی بنیاد پر جانداروں (خواہ وہ حیوانات ہوں یا نباتات) کو دو گروہوں، حقیقی المرکزیہ اور بدائی المرکزیہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس ابتدائی درجہ تقسیم کو حیاتیات کی زبان میں میدان (Domain) کہا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر بدائی المرکز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |