بر اعظم امریکا
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
بر اعظم امریکا مغربی کرہ زمین پر شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا اور اس سے ملحقہ جزائر و علاقوں پر مشتمل ہے۔ امریکین دنیا کے کل سطحی رقبے کے 8.3 فیصد اور زمینی رقبے کے 28.4 فیصد پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا کی کل آبادی کا 14 فیصد یہاں رہائش پزیر ہے۔
بر اعظم امریکا ایک جدید اصطلاح ہے جس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ امریکا کی اصطلاح ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے مخصوص ہو گئی تھی۔ امریکین میں 35 ممالک شامل ہیں جن میں ریاستہائے متحدہ امریکا بھی ہے۔ دنیا بھر میں امریکا بطور واحد ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے اور بر اعظم امریکا (انگریزی میں : Americas) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے تاہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب ریاستہائے متحدہ United States، یو ایس اور صرف States کی اصطلاح بھی عام ہو رہی ہیں۔ امیریگو ویسپوچی (امریکو وسپوچی) اطالوی جہاز راں تھا جس کے نام پر نئی دنیا کا نام امریکا پڑا۔
ویکی ذخائر پر بر اعظم امریکا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |