برساتی یا رین کوٹ ایک مخصوص وضع کا لباس ہوتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو بارش کے موسم میں آسمان گرتے پانی کے چھینٹوں سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ یہ عمومًا پلاسٹک یا لیدر کا بنا ہوتا ہے اور عام طور سے روزانہ پہنے جانے والے کپڑوں کے اوپر پہنا جاتا ہے۔ یہ کبھی تو صرف جسم کے اوپر حصوں پر، یعنی سر اور قمیص وغیرہ کے پوشیدہ کیے جانے والے اعضا کو بچانے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی جسم کے نیچے حصوں یعنی پاؤں اور رانوں کو ڈھانکتا ہے۔ یہ لباس خاص طور پر بارش کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کئی ممالک میں برساتیوں کی سرکاری سطح پر غریب اور مستحق طلبہ کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ کئی سرکاری اور بلدیاتی اسکولوں میںبرساتی اور چھتریاں طلبہ کو دیے جاتے ہیں۔ یہ دیگر تعلیمی اشیاء کا بھی حصہ ہوتے ہیں جو طلبہ کو دے دی جاتی ہیں۔[1] برساتی اور چھتریوں کی فراہمی اس وجہ سے بھی ضروری ہو جاتی ہے کہ طلبہ بارش میں بھیگ کر اسکول جانے کی صورت مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں، جس سے تعلیمی حاضری، نونہالوں کی صحت کی دیکھ ریکھ، عوامی صحت اور تیزی سے پھیلنے والی موسمی معتدی امراض کا مسئلہ ابھر سکتا ہے۔ اس وجہ سے ہر سال سرکاریں، عوام اور ادارہ جات وسیع پیمانے پر برساتی خریدتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم