برقناطیسی منجنيق ایک قسم کا نظامِ اَطلاق ہے جو طاقتور برقناطیسی قوتوں کا استعمال کرتے ہوئے اشیاء کو تیز رفتاری سے دھکیلتا ہے۔ فی الحال، صرف امریکہ اور چین نے اسے کامیابی سے تیار اور استعمال کیا ہے۔ لڑاکا طیاروں اور دوسرے طیاروں کو ہوا میں چھوڑنے کے لیے طیارہ بردار بحری جہازوں پر برقناطیسی منجنیقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔