برقیاتی لغت (انگریزی: Electronic dictionary) سے مراد ایسی لغت ہے جسے دیکھنے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لغت خصوصی بھی ہو سکتی ہے اور کمپیوٹر پروگرام کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔ اسے صرف برق کی مدد سے چلا کر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں کی بورڈ کی مدد سے لفظ داخل کیا جاتا ہے جو پردہ پر دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا معنی پردہ پر نظر آتا ہے۔ کچھ لغات ہم معنی الفاظ، متضاد، متبادل، جملہ میں استعمال اور وضاحت وغیرہ بھی دکھاتی ہیں۔

برقیاتی لغت