برقی توانائی
برقی توانائی برقی رو کے بہاؤ سے حاصل ہونے والی تونائی ہے، برقی توانائی مراد ایسی توانائی جس کا تعلق برقی چارج شدہ ذرات پر قوتوں اور ان ذرات کی حرکت سے ہے ( تاروں میں الیکٹران، لیکن ہمیشہ نہیں)۔ یہ توانائی ذرات کے بہائو اور برقی قوت مخفیہ جسے(اکثر وولٹیج کہا جاتا ہے کیونکہ برقی قوت مخفیہ کو وولٹ میں ماپا جاتا ہے) کے امتزاج سے فراہم کی جاتی ہے جو ایک سرکٹ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے (مثلاً، بجلی کی بجلی کی کسی یوٹیلیٹی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے)۔ ذرات کی حرکت (مثلا الیکٹران کا بہائو) ضروری نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، جامد بجلی یا چارج شدہ کپیسیٹر میں اگر چارج شدہ ذرات کے ساتھ وولٹیج کا فرق موجود ہے، تو حرکت پزیر برقی توانائی عام طور پر توانائی کی دوسری شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے (مثلاً، حرارتی، حرکت، آواز، روشنی، ریڈیائی لہریں، وغیرہ)۔
برقی توانائی کی فروخت عام طور پر کلو واٹ آور میں ہوتی ہے۔ (ایک کلو واٹ آور= چتھیس لاکھ جول) جو کلو واٹ میں پاور کو گھنٹوں میں استعمال شدہ وقت کو ضرب دینے سے حاصل ہوتا ہے۔ بجلی کی سہولتیں فراھم شدہ برقی توانائی کی پیمائش کے لیے بجلی کے میٹر استعمال کرتی ہیں جہاں اس تمام برقی توانائی کا موجودہ میزان موجود ہوتا ہے جو صارف کو اب تک فراھم کی گئی۔
برقی گرمائش برقی توانائی کو توانائی کی دوسری شکل یعنی حرارت توانائی میں تبدیل کرنے کی ایک مثال ہے۔ الیکٹرک ہیٹر کی سب سے آسان اور عام قسم توانائی کو تبدیل کرنے کے لیے برقی مزاحمت کا استعمال کرتی ہے۔ برقی توانائی کے دوسرے کئی استعمالات ہیں۔ مثال کے طور پر کمپیوٹرز میں، برقی توانائی کی قلیل مقدار تیزی سے لاکھوں ٹرانزسٹروں کے اندر، باہر اور ان کے درمیان سے گذر رہی ہوتی ہے، جہاں توانائی دونوں جگہ سے گذر رہی ہے یعنی ٹرانزسٹر کے اندر حرکت پزیر برقی بہائو اور غیر حرکت پزیر (ٹرانزسٹر کے گیٹ پر برقی چارج جو گزرنے والے کرنٹ کو کنٹرول کرتا ہے)۔