برقی ڈاک، برقی خط یا ای-میل برقی ابلاغیاتی نظاموں پر پیغامات کو لکھنے، بھیجنے، وصول اور محفوظ کرنے کا ایک تخزینی و تقدیمی طریقہ ہے۔الیکٹرانک میل(email یا e-mail)، الیکٹرانک آلات استعمال کرنے والے لوگوں کے مابین پیغامات ("میل") کا تبادلہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

فائل:جی میل.jpg
ایک ویب مبنی برقی خط خدمت جی میل کا سطح البین

1960 میں ای میل کا محدود استعمال ہوا جس میں صارفین ایک ہی کمپیوٹر پر پیغامات کی ترسیل کر سکتے تھے، ابتداً انسٹنٹ میسیجنگ کی طرح پیغام بھیجنے والے اور پیغام حاصل کرنے والے دونوں صارفین کو آن لائن رہنا ضروری ہوتا تھا۔ ای میل کی ایجاد کا سہرا رئے ٹام لنسن (Ray Tomlinson)کے سر باندھا جاتا ہے۔ 1971میں، انھوں نے ایسا پہلا سسٹم تیار کیا جو ارپ نیٹ پر پھیلے مختلف ہوسٹس کے الگ الگ صارفین کو پیغام بھیج سکتا تھا ۔ حتمی سرور(Destination Server) کے ساتھ صارف کے نام جوڑنے کے لیے انھوں نے @ نشان کا استعمال کیا۔ 1970 کی دہائی کے وسط تک اس طرح کی پیغام رسانی کے طریقے کو ای میل کے مترادف تسلیم کیا جانے لگا۔

مزید دیکھیے

ترمیم