برقی قوت متحرکہ
برقی قوتِ مُتحَرِْکہ یا برقی حرکی قوت (انگریزی: electromotive force) (جس کا مخفف (emf) ہے اور جسے علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے اور اسے وولٹ میں ماپا جاتا ہے) غیر برقی ذرائع کا برقی عمل ہے۔ وہ آلہ جو توانائی کی دوسری اقسام کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے ( انتقالہ)، جیسا کہ برقیچہ ( جو کیمیائی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے ) یا مولد (جو میکانکی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے) برقی قُوتِ مُتحَرِْکہ ماحصل کے طور پر مہیا کرتے ہیں۔