برقی منفیت (Electronegativity) سے مراد کسی بھی جوہر یا سالمے کی وہ صلاحیت یا اہلیت ہوتی ہے جس کہ زریعئے وہ کیمیائی بند میں شامل کسی الیکٹرانی جوڑے کو اپنی جانب کشش کرتا ہے۔ اور جیسا کہ ظاہر ہے کہ مختلف اقسام کے کیمیائی بندوں (chemical bonds) میں سب سے اہم فرق ہی اس الیکٹرانی یا برقیہ جوڑے پر کشش کا ہوتا ہے اور اس وجہ سے بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ برقی منفیت ہی دراصل اس بات کا تعین کردیتی ہے کہ دو جوہروں کے درمیان جب کوئی کیمیائی بند بنے گا تو وہ کس قسم کا ہوگا، آیونی یا ہمظرفی۔

فائل:BARQIMANFIYAT.PNG
تین اقسام کے کیمیائی بند جن میں برقی منفیت اہم کردار ادا کرتی ہے
1- سب سے اوپر ؛ ایک ایسا بند جب دونوں جوہروں کی برقی منفیت برابر ہو
2- درمیان ؛ ایک ایسا بند کہ جب ایک جوہر کی برقی منفیت دوسرے کی نسبت تھوڑی زیادہ ہو
3- سب سے نیچے ؛ ایک ایسا بند کہ جب ایک جوہر کی برقی منفیت دوسرے کی نسبت واضع طور پر زیادہ ہو۔
تینوں اقسام کے کیمیائی بند کے نام سبز رنگ میں درج کیے گئے ہیں، مزید وضاحت کے لیے مضمون کا متن دیکھیے۔