برقی ڈاک، برق ڈاک، ڈاک برقی یا ای-میل برقی ابلاغیاتی نظاموں پر پیغامات کو لکھنے، بھیجنے، وصول اور محفوظ کرنے کا ایک تخزینی و تقدیمی طریقہ ہے۔الیکٹرانک می(email یا e-mail) الیکٹرانک آلات استعمال کرنے والے لوگوں کے مابین پیغامات ("میل") کا تبادلہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

ایک ویب مبنی برقی خط خدمت جی میل کا سطح البین

1960 میں ای میل کا محدود استعمال ہوا جسمیں صارفین ایک ہی کمپیوٹر پر پیغامات کی ترسیل کرسکتے تھے،ابتداً انسٹنٹ میسیجنگ کی طرح پیغام بھیجنے والے اور پیغام حاصل کرنے والے دونوں صارفین کو آن لائن رہنا ضروری ہوتا تھا۔ ای میل کی ایجاد کا سہرا رئے ٹام لنسن (Ray Tomlinson)کے سر باندھا جاتا ہے۔ 1971میں، انھوں نے ایسا پہلا سسٹم تیار کیا جو ارپ نیٹ پر پھیلے مختلف ہوسٹس کے الگ الگ صارفین کو پیغام بھیج سکتا تھا ۔ حتمی سرور(Destination Server) کے ساتھ صارف کے نام جوڑنے کےلئے انھوں نے @ نشان کا استعمال کیا۔ 1970 کی دہائی کے وسط تک اس طرح کی پیغام رسانی کے طریقے کو ای میل کے مترادف تسلیم کیا جانے لگا۔

مزید دیکھیےترميم