برنالہ(بھمبر)
برنالہ (انگریزی: Barnala) پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے ضلع بھمبر کی ایک تحصیل ہے۔ اس کی 3 تحصیلیں ہیں۔ برنالہ، بھمبر اور سماہنی
تحصیل | |
برنالہ(بھمبر) | |
ملک | پاکستان |
علاقہ | آزاد کشمیر |
ضلع | ضلع بھمبر |
منطقۂ وقت | پی ایس ٹی (UTC+5) |
جغرافیہ
ترمیمتحصیل برنالہ کے شمال مشرق میں 25 کلومیٹر کی مسافت پر لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں پتنی جس کا شمار آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام میں بھی کیا جاتا ہے۔ موسم کے اعتبار سے انتہائی پر کشش یہ وہ علاقہ ہے جہاں سال کے چاروں موسم بہار سے خزاں تک دکھائی دیتے ہیں۔ پہاڑوں کے سینوں کو چیر کر بنائے گے مکانات ،خوبصورت چیل کے درخت صاف و شفاف ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے چشمے اس کے جنت نظیر ہونے کا ثبوت ہیں۔ خوبصورت وادیوں میں چرتے جانور مور، ہرن،جنگلی بکرے اور بندر اس کی رونق کو مزید دوبالا کر دیتے ہیں۔اور اہم بات یہ کی گاؤں والوں نے شکار پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے حسن کو بچایا ہوا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے یہاں پر لوگوں نے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو کم کر کے ڈی کمپوزایبل شاپنگ بیگ کو ترجیح دی اور جنگل کے کٹاو کو روکنے کو LPG گیس کے استعمال کو بطور ایندھن ممکن بنایا ہے جو ان کے ماحول دوست ہونے کا ثبوت ہے۔ آمدورفت کے لیے زیادہ تر موٹر بائیک کا استعمال کیا جاتا ہے البتہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بسیں بھی چلتی دکھائی دیتی ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زیادہ تر بیرون ملک ،سرکاری نوکری جات ،محنت مزدوری و کھیتی باڑی سمیت شہری علاقوں میں چھوٹے موٹے کاروبار کرتے ہیں۔ اگر کھیتی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہاں کی مٹی سونا اگلتی ہے البتہ پہاڑی علاقہ ہونے کی نسبت لوگوں کی زمین کاشتکاری کے لیے کم ہے مگر گذر بسر کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔فصلوں میں باجرہ گندم اور مکئی کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے جبکہ گھریلو ضروریات کے لیے سبزی کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ 150 سے زائد گھرانوں میں بجلی ،پانی ،صحت و تعلیم کی تمام سہولیات میسر ہیں سہولیات کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہاں پر ایک B.HU بیسک ہیلتھ یونٹ ،لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علاحدہ علاحدہ ہائی اسکولز یہی وجہ ہے کہ پتنی کے لوگ تعلیمی میدان میں کافی آگے ہیں جس کا ثبوت آزاد کی اہم پوسٹوں جیسا کہ سیکرٹریٹ ، پولیس،تعلیم،سروسز،پاک آرمی ، وکالت کے شعبہ و دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہیں ۔ پتنی کی مشہور سوغات یہاں کے دیسی آم ہیں جو اپنے ذائقہ اور خوشبو کے لحاظ سے آزادکشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں مشہور ہیں اور یہاں کے باسیوں کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کو بھیجے جاتے ہیں ۔ سیاسی لحاظ سے بھی گاؤں کو خاصی اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے اعلی عہدے داران سابقہ صدر آزادکشمیر سردار یعقوب احمد خان،سابق صدر راجا ذوالقرنین حیدر ، ایم این اے کوٹلہ عابد رضا، موجودہ وزیر اعظم فاروق حیدر خان صاحب سمیت آزاد کشمیر کی سابقہ و موجودہ اعلی انتظامیہ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں اور مستقبل میں بھی اس کی خواہش رکھتے ہیں۔ کھیلوں کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو کرکٹ اور گلی ڈنڈا کھیلا جاتا ہے البتہ کرکٹ کو زیادہ کھیلا اور پسند کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں سالہاسال یونین کونسل کی سطح پر ایک کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں یونین کونسل کے ہر گاؤں سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جس کا مقصد نوجوانوں میں بھائی چارے اور نظم وضبط کے قیام کو فروغ دینا ہے ۔ اتنی باتیں بیان کرنے کے بعد اگر سیاحت کا ذکر نہ ہو کیسے ممکن ہے۔سیاحوں کی بڑی تعداد گرمیوں میں یہاں پر موسم کو انجوئے کرنے اور ٹھنڈے پانی سے نہانے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں پچھلے کچھ عرصہ سے L.O.C پر واقع ہونے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث لوگوں کا کافی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سیاحت میں بھی کمی دیکھنے کو نظر آئی ہے ۔ اور آخر میں اپنی توجہ حکومت آزادکشمیر کی طرف ضرور دلانہ چاہوں گا اگر وہ اس علاقہ میں ترجیحی بنیادوں پر فیملی پارک، سرکاری ریسٹورینٹ کا قیام عمل میں لاتی ہے تو مستقبل میں یہ ایک زبردست تفریحی مقام بن سکتا ہے اور حکومت آزادکشمیر کے سیاحت فروغ مشن 2020 میں شامل ہو سکتا ہے