برٹش بلوچستان
برٹش بلوچستان کیا ہے؟
میں نے بہت کوشش کی کہ ایک مختصر پیراگراف کے ذریعے مینڈیگک اردو کے دوستوں کے سامنے برٹش #بلوچستان کا تعارف، اس کی تاریخ اور موجودہ حالت و حیثیت پیش کر سکوں . مگر اس موضوع کو میں مختصر الفاظ میں لکھنے میں کامیاب نہ ہو سکا. لہذا مینڈگک اردو کے دوستوں کے ساتھ میں ایک کتاب کا تعارف کرانا چاہتا ہوں. اس کتاب کا نام "برٹش بلوچستان" ہے۔ دراصل یہ کتاب محترم #عزیز_لونی صاحب کی انگریزی زبان میں لکھی کتاب(The Afghan of the Passes)یعنی "دروں کے افغان" کا اردو ترجمہ ہے۔ ڈاکٹر عارف تبسم نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے اور سال 2016 میں #پشتو_اکیڈمی_کوئٹہ نے اس کو شائع کیا ہے۔ موجودہ صوبہ بلوچستان کے پشتون علاقوں #ژوب، #قلعہ_سیف اللہ، #پشین، #کوئٹہ، #قلعہ_عبداللہ، #شوراوک، #ھرنائی، #لورالائی، #دکی، #چمن، #سنجاوی، #سبی، #موسی_خیل اور #توبہ وغیرہ کی تاریخ سے متعلق ایک اہم تاریخی کتاب ہے۔ نہایت آسان اردو میں لکھی گئی ہے۔ اگر آپ اپنے علاقے کی تاریخ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ آب کے لیے لازم ہے.