برہان الاسلام زرنوجی
برہان الاسلام برہان الدین زرنوجی بڑے عالم فاضل،فقیہ محدث،جامع معقولات و منقولات تھے۔ چھٹی صدی کے علما میں سے ہیں۔
- فقہ وغیرہ برہان الدین مر غینانی صاحب ہدایہ اور حماد بن ابراہیم صفار اور امام زادہ چوغی سے حاصل کی اور کتاب تعلیم المتعلم نہایت نفیس و مفید قلیل الحجم کثیر المنافع تصنیف کی[1]
- فقیہ وقت ہونے کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری کا بھی شوق رکھتے تھے آپ کے اکثر اشعار نصائح و پند سے متعلق ہیں تعلیم المتعلم میں کئی اشعار موجود ہیں۔ [2]
وفات
ترمیممعجم المؤلفین کے مطابق ان کی وفات 593ھ میں ہوئی