برہان الدین ابو محمد ابراہیم خجندیفقہ حنفی کے اکابرین میں سے ہیں
برہان الدین ابو محمد ابراہیم بن احمد بن محمد بن محمد بن محمد خجندی الاصل ثم المدنی۔
ادیب فقیہ اور محدث تھے۔ان کے والد شیخ جلال الدین ابی طاہر احمد خجندی شارح قصیدہ بردہ خجند سے آکر مدینہ منورہ میں آباد ہو گئے جہاں علامہ ابراہیم 775ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے والد اور عبد الرحمٰن بن علی انصاری زرندی قاضی مدینہ وغیرہ سے تحصیل علم کی۔دیوان، متعدد رسائل اور شرح اربعین نووی آپ کی یادگار ہیں۔رجب 851ھ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. حدائق الحنفیہ: مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور