برہنہ شاہ کا نام " سید حسن " اور لقب "برہنہ شاہ" تھا۔ "سرمست دکھنی" بھی ان بزرگ کا لقب تھا۔

خاندان ترمیم

یہ سادات گھرانے سے تعلق رکھتے تھے،ان کا وطن "عراق عجم"ہے۔ ابتدا میں وہ اپنے وطن سے دہلی آئے اور حضرت صوفی سرمد سے بیعت کی،حضرت نے آپ کو خلافت دی۔

حیدرآباد کا رخ ترمیم

سلطان عبد اللہ قطب شاہ والئ گولکنڈہ کے زمانہ میں یہ دہلی سے دکن تشریف لائے،اور شہر حیدرآباد مشرقی جانب چار میل کے فاصلہ پر قیام کیا جہاں آج ان کا مزار ہے۔

مقام و مرتبہ ترمیم

برہنہ شاہ اکثر کم کپڑے پہنتے تھے، اس لیے برہنہ کے لقب سے مشہور ہوئے۔ البتہ کئی کرامات کے لیے مشہور ہیں۔ ان کا وصال 16 جمادی الاولی 1096ھ میں ہوا۔ جس مقام پر وہ رہ رہے تھے، وہيں ان کا مزار بنادیا گیا تھا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "ضیا اسلامک - خبریں"۔ 08 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2015