بسیط متداخل ارنا
بسیط متداخل ارنا ایک ایسے ارنا (RNA) کو کہا جاتا ہے جو دو پٹیوں والا یا ذوطاقین ہوتا ہے یعنی دنا (DNA) کی طرح سے دو پٹیوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جسامت میں چھوٹا (20 تا 25 مرثالثہ) ہوتا ہے۔ اسے انگریزی میں Small interfering RNA کہتے ہیں اور اس کا اختصار انگریزی میں siRNA اور اردو میں بم ارنا کیا جاتا ہے بم کا لاحقہ انگریزی اختصار کے اصول کے مطابق ہی بسیط سے ب اور متداخل سے م لے کر بنایا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر بسیط متداخل ارنا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |