بعثت
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
بعثت سے مراد جبرائیل کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے قراآن کی پہلی نازل ہونے والی آیت کا تلاوت کرنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر جب چالیس برس ہو چکی تھی اس وقت جبرئیل علیہ السلام سب سے پہلی وحی لے کر نازل ہوئے۔ اور یہی سن کمال ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہی پیغمبروں کی بعثت کی عمر ہے۔ دلائل و قرآن پر ایک جامع نگاہ ڈال کر جبرائیل علیہ السلام کی تشریف آوری کے واقعے کی تاریخ متعین کی جا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ واقعہ رمضان المبارک کی 21 تاریخ کو دوشنبہ کی رات میں پیش آیا۔ اس روز اگست کی 10 تا ریخ تھی اور سن 610 ء تھا۔ قمری حساب سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر چالیس سال چھ مہینے بارہ دن اور شمشی حساب سے 39 سال 3 مہینے 22 دن تھی۔[1]
سب سے پہلی وحی
ترمیمجبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی سورہ اقرء کے شروع کی پانچ آیت لے کر نازل ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری