بعید مشرقی جمہوریہ (Far Eastern Republic) (روسی: Дальневосточная Республика) بعض اوقات چیتا جمہوریہ (Chita Republic) بھی کہا جاتا ہے اپریل 1920 سے نومبر 1922 تک قائم رہنے والی ایک برائے نام آزاد ریاست تھی۔ یہ روسی مشرق بعید کا مشرقی ترین حصہ تھی۔ اگرچہ برائے نام یہ آزاد ریاست تھی لیکن اس کا انتظام روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ کے پاس تھا۔

بعید مشرقی جمہوریہ
Far Eastern Republic
Дальневосточная Республика
Dalnevostochnaya Respublika
1920–1922
پرچم
Coat of arms of
مقام
دار الحکومتویرخنیودنسک (اکتوبر 1920)
چیتا
عمومی زبانیںروسی
حکومتجمہوریہ
صدر 
• 6 اپریل 1920 – دسمبر 1921
الیگزینڈر کراسنوشچیوکوف
• Dec 1921 – 15 Nov 1922
نکولائی ماتوییف
وزیر اعظم 
• 6 اپریل – نومبر 1920
الیگزینڈر کراسنوشچیوکوف
• نومبر 1920 – اپریل 1921
بورس شومیاتسکی
• 8 مئی – دسمبر 1921
پیوٹر نیکیفوروف
• دسمبر 1921 – 14 نومبر 1922
نکولائی ماتوییف
• 14–15 نومبر 1922
پیوٹر کوبوزیف
تاریخ 
• 
1920
• 
1922
ماقبل
مابعد
روس مشرقی مضافات
عبوری پریموری حکومت
سبز یوکرائن
ریاست بوریات-منگولیا
روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ

بعید مشرقی جمہوریہ کے علاقے میں موجودہ دور میں زابایکالسکی کرائی، آمور اوبلاست، یہودی خود مختار اوبلاست، خابارووسک کرائی اور پریمورسکی کرائی واقع ہیں۔ ابتدائی طور پر اس کا دارالحکومت ویرخنیودنسک (Verkhneudinsk) (موجودہ اولان-اودے) تھا، لیکن اکتوبر 1920 سے اسے چیتا میں منتقل کر دیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم