آپ اردو زبان کی شاعرہ و ادیبہ تھیں۔

حالات زندگی ترمیم

سال ولادت 1910ء اور جائے ولادت امرائوتی ، برار بتائی جاتی ہے۔ آپ کے والد کا نام سیّد قیام الدین تھا۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ بعد ازاں آپ نے پنجاب یونی ورسٹی لاہور سے ادیب فاضل (1935 ء) اور منشی فاضل (1936 ء) کے امتحانات پاس کیے۔ عملی زندگی کا آغاز آپ نے امراؤتی کے اسکول میں بطور معلمہ کیا۔ آپ کی شادی سیّد الطاف حسین خطیب سے ہوئی۔ آپ نے قیام پاکستان کے وقت اپنے بیٹے سید مزمّل حسین کے ساتھ پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔آپ نے پندرہ برس کی عمر میں شاعری شروع کی اور اپنے والد سے اصلاح لیتی رہیں۔اردو اور فارسی زبان کی شاعرہ و ادیبہ ، ماہرہ تعلیم اور سماجی کارکن خورشیدآرا بیگم آپ کی چھوٹی بہن تھیں۔[1]

شعری مجموعہ ترمیم

آپ کا مجموعۂ کلام " بزمِ شبستاں " کے نام سے شائع ہوا۔

وفات ترمیم

بغدادی بیگم نے جنوری 1999 ء کو کراچی میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 41