نامور شاعر و ناول نگار

15 جون 1987ء کو استاد احمد بخش شاد کے ہاں صحبت پور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم صحبت پور ہی میں حاصل کی بعد ازاں بی اے بی ایڈ اور ایم اے اردو جامعہ بلوچستان سے کیا شاعری کا آغاز 2001ء میں اس وقت کیا جب جماعت ہشتم کے طالب علم تھے بنیادی اصلاح اپنے والد گرامی استاد احمد بخش شاد سے اور پھر بعد میں عاشق بلوچ سے لی۔آپ سندھی۔اردو۔اور سرائیکی زبان میں شاعری کرنے کے ساتھ ساتھ کمپئیر۔اسٹیج ڈراما آرٹسٹ اور کالم نگار بھی ہیں آپ کو ملی ادبی فاؤنڈیشن کی جانب سے ساغر ایوارڈ۔محسن نقوی ایوارڈ۔ صدا ادب فورم ملتان اور انجمن ادب بلوچستان کی طرف سے حسن کارکردگی پر شیلڈ مل چکی ہے ان کی زیر طبع کتب میں (1) خاکم بدہن(شاعری)۔(2)مجھے پھر سے محبت ہورہی ہے (3) شامل (ناولٹ) ۔شامل ہیں آپ اردو لیکچرار ایم سی آر کالج شوران خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ 2008 میں شاد ادبی انجمن بلوچستان قائم کی تھی جس کے آپ اب چئیرمین ہیں، [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عبد الرشید آزاد، ادبی دیوان کوئٹہ