بلغاریہ کرکٹ فیڈریشن بلغاریہ میں کرکٹ کے کھیل کی سرکاری گورننگ باڈی ہے۔ بلغاریہ کرکٹ فیڈریشن بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں بلغاریہ کی نمائندہ ہے اور ایک ملحقہ رکن ہے اور 2008ءسے اس ادارے کا رکن رہا ہے۔ یہ آئی سی سی یورپ (سابقہ یورپی کرکٹ کونسل) کا بھی رکن ہے۔ بلغاریہ کرکٹ فیڈریشن کا صدر دفتر 1040 صوفیہ بلغاریہ میں ہے۔2017ء میں، ایسوسی ایٹ ممبر بن گئے [1] رف تگ ےھ ءج یک

تاریخ

ترمیم

کرکٹ کا کھیل بلغاریہ میں 20 ویں صدی کے اوائل میں انگریزی سفارت کاروں کے ذریعہ متعارف کرایا گیا تھا اور یہ جنوب مغربی بلغاریہ کے مرکز میں واقع امریکی کالج-بلاگووگراڈ میں کھیلا جاتا تھا۔ بلغاریہ کرکٹ کی نئی تاریخ کا آغاز 2002ء میں بلغاریہ کرکٹ فیڈریشن کی باضابطہ بنیاد کے ساتھ ہوا جس میں چند پرجوش کھلاڑیوں کی کوششیں شامل تھیں، جو اس کھیل سے متاثر تھے۔ جون 2008ء میں اپنی میٹنگ میں، آئی سی سی نے بلغاریہ کو ملحق کا درجہ دیا، اور ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے نئے دروازے کھل گئے۔ 2009ء میں بی سی ایف نے نیشنل اسپورٹس اکیڈمی، صوفیہ میں واقع ایک قومی کرکٹ بیس کی تعمیر کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا، جو مکمل ہو جائے گا اور ستمبر 2012ء میں یورپی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے ساتھ باضابطہ طور پر کھولا جائے گا۔ تگ ےھ ءج یک

  1. "Ireland and Afghanistan ICC newest full members amid wide-ranging governance reform"۔ International Cricket Council۔ 22 June 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2018