آپ اردو زبان کی معروف شاعرہ وادیبہ تھیں۔آپ کی ولادت 8 دسمبر 1909ء کو بریلی (بھارت) میں ہوئی۔

حالات زندگی ترمیم

آپ کے والد کا نام مولوی عبد الاحد تھا۔اردو کی معروف شاعرات رابعہ پنہاں ‘ میمونہ غزل اور آمنہ عفت آپ کی بہنیں تھیں۔ گھر کا ماحول علم و ادب کے حوالے سے سازگار تھا اس لیے 9 سال کی عمر میں آپ نے مضمون نگاری شروع کردی۔ افسانے ڈرامے اور انشائیے بھی لکھے جوادبی مجلے 'عصمت' اور دیگررسالوں میں شائع ہوئے۔1922ء میں پہلی نظم کہی جو مصطفی کمال پاشا کی فتح سمرنا پر ایک تہنیتی نظم تھی۔13 سال کی عمر میں طرحی غزل کہہ کر سونے کا تمغا حاصل کیا۔[1]


تخلیقات ترمیم

آپ کی شعری کتب کی تفصیل درج ذیل ہے

1۔ آئینہ جمال ۔ نظمیں۔1933

2۔ قوسِ قزح ۔ نظمیں

وفات ترمیم

30 مارچ 1991 کو کراچی میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 43