بلقیس یوسف، جنھیں حاجیہ بلقیس یوسف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، (2 دسمبر 1952 - 24 ستمبر 2015)، نائجیریا کی ایک صحافی، کالم نگار اور ناںٔیجیریا کے علاقوں: ابوجا، کانو اور کدونا کے معروف اخبارات کی ایڈیٹر رہی ہیں۔ وہ نائیجیریا میں قومی اخبار کی پہلی ایڈیٹر خاتون ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ انھوں نے اس کے علاوہ دو مزید اخبارات کی ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ یوروبا نسل سے تعلق رکھنے والی ہاؤسا، مسلم، حقوق نسواں اور بین المذاہب معاشرے کی وکیل تھیں، جو نائجیریا کے صدر کی بین الاقوامی امور کی مشیر اور وومن ان نائجیریا (WIN)، مسلم خواتین کی ایسوسی ایشن (FOMWAN) اور فیڈریشن آف دی فیڈریشن جیسی این جی اوز کی بانی کے طور پر مشہور تھیں۔ یوسف 2015 میں دوران حج منیٰ میں بھگدڑ مچنے کے سبب مکہ، سعودی عرب میں انتقال کر گںٔی۔ [1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Lost in the Hajj stampede was a pioneering journalist who united Christians and Muslims"۔ Public Radio International۔ September 29, 2015 
  2. Chesa Chesa، Juliet Oyoyo، Gbenga Faturoti۔ "Female Editor, Bilikisu; El-Miskeen, 4 Others Die In Hajj Stampede"۔ Dailyindependentnig.com۔ 30 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2015 

{حوالہ جات}