بلوچستان تحریک آزادی کے لیے مسلح جہدو جہد کرنے والی تنظیمیں بی آر اے اور یوبی اے کا انضمام کے بعدنئی مزاحمتی تنظیم ”بلوچ نیشنلسٹ آرمی” (بی این اے) کے قیام کا اعلانکیا گیاہے۔

ادارہ

ترمیم

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈ کونسلز کی ایک میٹنگ مقبوضہ بلوچستان میں منعقد ہوا جہاں بلوچ قومی سیاسی اور مزاحمتی جنگ پر مفصل اور سیر حاصل بحث کیا گیا۔

اجلاس میں قومی مزاحمتی جنگ کو وسعت دینے اور پاکستانی فوجی فاشزم کے مقابلے میں بلوچ مزاحمتی طاقت کو یکجائی کے لیے بی آر اے اور یو بی اے کو تحلیل کرکے ”بلوچ نیشنلسٹ آرمی” یعنی ”بی این اے“ کے نام سے قومی مزاحمتی جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ”بی این اے“کے میڈیا میں ترجمان صرف مرید بلوچ ہوں گے اور تنظیم کا آفیشل چینل کا نام ”باسک” ہوگا جبکہ بی این اے سابقہ بی ار اے کی تسلسل کے تحت ”بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کا بدستور حصہ ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا مرکزی کمانڈ کونسل تنظیم کے تمام تر مزاحمتی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں کے مکمل انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جدید تقاضوں کے تحت اس میں شدت لائی جائے گی۔

دہشت گردانہ حملے

ترمیم