بلوچ نیشنل موومنٹ
یہ پارٹی ابتدا میں بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نام سے قائم ہوئی۔ 2002 میں اسے بلوچ نیشنل موومنٹ کا نام دے دیا گیا۔ اس پارٹی کی شاخیں ایران، افغانستان اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہیں۔ پارٹی کے بانی صدر غلام محمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری لالہ منیر بلوچ تھے۔ ان دونوں رہنماؤں کو اپریل 2009ء میں تربت میں قتل کر دیا گیا۔
موقف
ترمیمبی این ایم کا موقف اور پروگرام آزاد بلوچستان کا قیام ہے جس میں ایران، افغانستان اور پنجاب کے بلوچ علاقے بھی شامل ہوں گے۔