بلی بوٹی (انگریزی: Anagallis arvensis) عام طور پر فصلوں میں اُگنے والی جڑی بوٹی ہے خاص طور پر گندم کی فصل میں پائی جاتی ہے۔ آبائی طور پر اس کا تعلق یورپ، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ سے ہے۔ اس کے علاوہ یہ تقریباً دنیا کے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر امریکا وسطی اور مشرقی ایشیا، برصغیر ہند و پاک، ملایشیا، جزائر بحرالکاہل، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پائی جاتی ہے۔ انگریزی میں اسے (Scarlet pimpernel) کہتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نام (Anagallis arvensis) ہے۔