بنو الفونسو
بنو إذفونش یا بنو الفونسو (عربی زبان میں : بنو إذفونش، انگریزی زبان میں : Astur Dynasty،یعنی إذفونش یا الفونسو کے بیٹے )، یہ بادشاہوں کا ایک خاندان تھا، جھنوں نے استوریس، غاليسية اور لیون پر بادشاہت کی، یہ خاندان الفونسو کیتھولک کے جانشین تھے، جو پیٹر کانتابریا کا کا بیٹا تھا۔ اگلی صدی کے لیے، بادشاہت الفونسو کے خاندان اور اس کے بھائی فرولا کے خاندان میں تقسیم یا منتقل ہو گئی۔ الفونسو دوم کی وفات کے ایک صدی بعد، ایک نئی خاندان کی شاخ تخت پر بیٹھ گئی، جس کی سربراہی ریمرو اول نے کی۔ دسویں صدی میں، خاندان کی آپسی خلاف بندی اور لڑائی جھگڑے میں بادشاہت, خاندان کی مختلف شاخوں میں تقسیم ہو گئی اور آخر کار یہ خاندان برمودو دوم (984ء) کے بعد ختم ہو گئی اور بادشاہت برمودو سوم کی ہار اور وفات کے بعد 1037ء میں ختم ہو گئی،بادشاہت اس کی بہن کے ذریعے فردلند اول لیون اور قشتالة کا کے پاس چلی گئی۔
اس کی بادشاہت کے اندر، بنو إذفونش جھوٹی سی پہاڑی سلطنت سے نکل کر ہسپانیہ کی عظیم سلطنتوں میں شامل ہو گئی، تاکہ بنو سینچو کو ہرا سکے۔