بنو نجار کا آدمی ایک نصرانی قبیلہ بنو نجار کا شخص جو وحی کی کتابت کرتا تھا۔
”بنی نجار کا ایک آدمی نصرانی تھا، پھراسلام لایا، سورہ بقرہ اور آل عمران پڑھی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب تھا، مگر دوبارہ مرتد ہو کر بھاگ گیا․ اور اہل کتاب سے مل گیاانہوں نے اس کی کچھ قدر کی اور تعجب سے کہتے یہ محمد عربی کے لیے لکھتا تھا اللہ تعالیٰ نے اسے موت دی، لوگوں نے دفنایا تو زمین نے اسے قبول نہ کیا اور باہر پھینک دیا۔ [1]
انس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک نصرانی اسلام لایا اور اس نے سورت بقرہ اور سورت آل عمران پڑھی پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کاتب وحی مقرر ہو گیا اس کے بعد پھر وہ نصرانی ہو گیا اور مشرکوں سے جا ملا وہ کہا کرتا کہ محمد صرف اتنا ہی جانتے ہیں جتنا میں نے ان کو لکھ دیا ہے پھر اس کو اللہ تعالیٰ نے موت دی تو لوگوں نے اس کو دفن کر دیا جب صبح کو دیکھا گیا تو زمین نے اس کی لاش کو باہر پھینک دیا تھا لوگوں نے کہا یہ محمد اور اس کے ساتھیوں کا فعل ہے چونکہ ان کے ہاں سے بھاگ آیا تھا اس لیے انھوں نے اس کی قبر کھود ڈالی چنانچہ ان لوگوں نے اس کو دوبارہ حتی الامکان بہت گہرائی میں دفن کیا۔ دوسری صبح بھی اس کی لاش کو جب زمین نے باہر پھینک دیا تو لوگوں نے کہا یہ محمد اور ان کے اصحاب کا فعل ہے کیونکہ وہ بھاگ آیا تھا پھر انھوں نے جتنا گہرا کھود سکتے تھے کھود کر اس کی لاش کو دفن کر دیا لیکن تیسری صبح بھی جب زمین نے اس کی لاش کو باہر پھینک دیا تب لوگوں نے سمجھا کہ یہ بات آدمیوں کی طرف سے نہیں تب انھوں نے یوں ہی پڑا رہنے دیا۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سبل الھدیٰ والرشاد جلد 11 صفحہ440زاویہ پبلشر لاہور
  2. صحیح بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوۃ فی الالسلام