بنیادی ریڈار یا بنیادی نگران ریڈار ایک روایتی ریڈار سینسر ہے جو برقناطیسی لہر سے ایک بڑے حصے کو روشن کرتا ہے اور اس روشن حصے کے اندر سے اہداف سے عکاسی شدہ امواج کو واپس حاصل کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک ریڈار سسٹم ہے جو ممکنہ طور پر آسانی سے پکڑائی میں نہ آنے والے اہداف کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ فضائی ٹریفک کنٹرول کے شعبے کے لیے مخصوص ہے جہاں یہ ثانوی ریڈار کے برعکس ہے جو ہدف کے ٹرانسپونڈر سے اضافی معلومات حاصل کرتا ہے۔

بنیادی ریڈار کا اصول