بوب پریزن (Boab Prison Tree) ڈربی، آسٹریلیا میں پائے جانے والا ایک نایاب درخت ہے۔ شکل و صورت کے لحاظ سے یہ ایک کافی بڑے گھیروالا درخت ہوتا ہے، اس کا تنا بیچ میں سے بہت زیادہ پھولا ہوا ہوتا ہے اور دیکھنے میں یہ ایک بوتل کی شکل کا لگتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی افراد اسے بوٹل ٹری بھی کہتے ہیں۔ بعض لوگ اس درخت کو مڈغاسکر اور افریقی مین لینڈ کے شہرۂ آفاق درخت Baobabs کا رشتے قرار دیتے ہیں۔ اس درخت کے تنے میں ایک کشادہ سا کمرہ دکھتا ہے۔ کچھ ایسے ثبوت بھی پائے جاتے ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تنا ایک جیل تھا اور اس میں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا۔[1]اور غالباََ یہی وجہ ہے کہ اسے پریزن ٹری (جیل والا درخت) کہاجاتا ہے۔

بوب ٹری

حوالہ جات

ترمیم
  1. Vincent Serventy, Nature Walkabout (A. H. and A. W. Reed, 1967)