بوتاؤشی(Bo-taoshi) جاپانی کھیل ہے۔ اسے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جاپان کے کیڈٹ کھیلتے ہیں۔ اس کے کھلاڑیوں کی تعداد 150 ہوتی ہے جو دو ٹیموں پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی ہر ٹیم میں 75 افراد ہوتے ہیں۔ دو میں سے ایک ٹیم حملہ کرتی ہے اور دوسری ٹیم دفاع کا کام کرتی ہے۔ حملہ کرنے والے کھلاڑیوں کا اصل مقصد میدان میں کھڑے بڑے پول کو مخصوص وقت میں 30 ڈگری تک ایک جانب جھکانا ہوتا ہے جبکہ دفاع کرنے والی ٹیم ہر صورت میں دوسری ٹیم کو پول سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ بڑا پول زمین میں گڑا ہوا نہیں ہوتا بلکہ دفاع کرنے والی ٹیم اسے سیدھا پکڑے ہوئے ہوتی ہے جبکہ اس پول پر سب سے اوپر بیٹھا ہوا شخص اسے سیدھا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حملہ آوروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح پول پر موجود ایک شخص کو نیچے گرا دیں، جس کے بعد پول جھکانا آسان ہوجاتا ہے۔ حملہ آوروں کو 2 سے 3 منٹ کے درمیان ہی پول کو 3 سیکنڈ کے لیے 30 ڈگری تک جھکانا ہوتا ہے، جس میں ناکامی پر حملہ آور ہار جاتے ہیں۔ جاپان میں یہ کھیل گذشتہ 50 سالوں سے کھیلا جا رہا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم