بوسن ملتان میں وینس کے جنوب میں ایک زراعت پیشہ جٹ قبیلہ۔
ان کے جد امجد کو بہاول حق کا مرید بتایا جا تا ہے اور اسے ملتان کے حاکم نے کچھ زمین سے نوازا تھا۔ وہ حیدرآباد سندھ سے آئے اور بہاولپور میں زمینداروں کے طور پر بھی ملتے ہیں۔ بپی ( جن کے ساتھ وہ ازدواج کرتے ہیں اور سنگی کو ایک ہی نسل سے بتایا جا تا ہے۔[1] جناب شوکت حیات خان بوسن ولد خضرحیات خان بوسن اس قبیلے کی مشہور شخصیت ہیں جو 4 نومبر 1968 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 1997-99کے دوران  رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔2003-05 کے دوران تحصیل ناظم ضلع ملتان اور 2005-10کے دوران  ٹاؤن ناظم بوسن ٹاؤن رہے۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔آپ  کے دادا جناب خان محمد اکرم خان بوسن 1951-55 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور 1962-69کے دوران  مسلسل دو بار قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر رہے۔آپ  کے بھائی جناب سکندر حیات خان  بوسن 1985-93کے دوران  مسلسل تین بار رکن پنجاب  اسمبلی رہے۔1997-99 اور 2002-07 کے دوران ممبر قومی اسمبلی  رہے (وزیرمملکت کے ساتھ ساتھ وزیر خوراک و زراعت  فرائض سر انجام دیے)اور موجودہ ایم این اے ہیٕں اور بطور وزیر نیشنل  فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ کے بھتیجے جناب محمد حسنین بوسن 2002-07کے دوران  رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اورآپ کے سسر جناب غلام قاسم بوسن1985-88 میں پنجاب اسمبلی کے رکن تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 78،بک ہوم لاہور پاکستان