بپ یا بی آئی پی مسینجر فوری پیام رسانی کا ایک اطلاقیہ جسے ترک سیل نامی کمپنی [1] کی ذیلی کمپنی لائف سیل نے نیدرلینڈز کے ایک ادارے سے تیار کروایا ہے۔ یہ کمپنی یوکرین اور ہالینڈ میں قائم ہے جس کے مالکان ترکی باشندے ہیں۔ اس کے یورپی حصص بردار بھی ہیں۔ بپ مسینجر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ایپل کے ایپ اسٹور، گوگل پلے اور ترک سیل ایپ مارکٹ سے بآسانی نصب کیا جا سکتا ہے۔[2]

بپ
BiP
تیار کردہترک سیل
ابتدائی اشاعتجولائی 18، 2018؛ 5 سال قبل (2018-07-18)
آپریٹنگ سسٹمآئی او ایس، اینڈرائیڈ
پلیٹ فارمموبائل، ویب
دستیاب زبانیںترکی زبان
صنففوری پیام رسانی
اجازت نامہملکیتی سافٹ ویئر
ویب سائٹwww.turkcell.com.tr/bip
bipweb.com

اس اطلاقیہ میں فوری پیام رسانی، اجتماعی پیام رسانی، مقام کی اطلاع دہی، کھیل اور پیسے کی منتقلی جیسی سہولتیں موجود ہیں۔ چنانچہ اس اطلاقیہ کی مدد سے صارفین اپنے پیغام، تصاویر، ویڈیو اور آڈیو وغیرہ مفت بھیج سکتے ہیں۔[3] نیز اگر صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے ارسال کردہ پیغام متعینہ وقت کے بعد حذف ہو جائیں تو یہ سہولت بھی اطلاقیہ میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں، صارفین اپنے اُن متعلقین کو ایس ایم ایس بھی بھیج سکتے ہیں جو بپ مسینجر استعمال نہیں کرتے۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. tr.fobito.com'dan "BiP nedir? آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tr.fobito.com (Error: unknown archive URL)" Erişim tarihi: 14 Haziran 2015
  2. turkcell.com.tr'den "BiP - Bedava SMS - Ücretsiz mesajlaşma - Servisler - Turkcell" Erişim tarihi: 14 Haziran 2015
  3. Görüntülü Sohbet ve Anında Mesajlaşma : Turkcell BİP
  4. webokur.net'den "Turkcell BiP nedir? آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ webokur.net (Error: unknown archive URL)" Erişim tarihi: 14 Haziran 2015

بیرونی روابط ترمیم