بڈھا مگھ
بڈھا مگھ (قدیمی گہرا گڑھا) بڈھا مگھ ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کے گاؤں مردوال کے جنگل میں واقع ہے جو مردوال شہر سے کم و بیش 9 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے ،
اس کے دونوں طرف پہاڑیاں ہیں جن کی اونچائی 150 سے 200 فٹ کے مابین ہو گی ۔"بڈھا مگھ" کا ریڈیس یعنی گولائی قریباً 20×22 فٹ ہو گی۔بڈھا مگھ کی گہرائ کی بات کی جائے تو ابھی تک اس کی گہرائ نہیں ماپی جا سکی کہا جاتا ہے کہ آج سے 60 یا 70 سال پہلے علاقہ مکینوں نے بڈھا مگھ کی گہرائ ماپنے کی کوشش کی اور انھوں نے ایک چارپائ کے بان کو کھولا اور اس بان کے ساتھ ایک پتھر باندھ کر بڈھا مگھ کے اندر پھینکا پھر کہتے ہیں کہ ایک چارپائ کا بان مکمل نیچے چلا گیا لیکن پتھر کے اندر اب بھی کھچاؤ موجود تھا یعنی وہ بھی گہرائ ماپنے سے قاصر رہے اس کے بعد ابھی تک کوئی بھی بڈھا مگھ کی گہرائ نہیں ماپ سکا۔بڈھا مگھ کی جو سب سے دلچسپ بات دیکھنے میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ وہاں پر جو پتھر ہے وہ بہت نرم ہے جسے علاقائ زبان میں "بُھسہ" کہتے ہیں جس کی مضبوطی عام پتھر یعنی سفید پتھر کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے اس کے اوپر جب پانی کثیر مقدار میں گرتا ہے تو وہ کُھرتا رہتا ہے یعنی وہاں گہرا گڑھا بن جاتا ہے جسے مگھ کہتے ہیں۔ بڈھا مگھ کے اندر بھی پانی کے گرنے کی وجہ سے مختلف مگھیاں بن چکی ہیں اور اندر غاریں بھی بنی ہوئی ہیں جنہیں "مِہلیاں" بھی کہا جاتا ہے۔یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ پہلے دور میں لوگ بڈھا مگھ کے اندر لاشیں بھی پھینک جایا کرتے تھے جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکتا تھا۔جہاں پر بڈھا مگھ موجود ہے ویسے تو وہ ایک "واہن" ہے جس میں مردوال جنگل کی پہاڑیوں کا پانی اکٹھا ہو کر بہتا ہے لیکن وہاں پر اس واہن کا 10 سے 12 فٹ کا اونچا سٹیپ ہے جہاں سے پانی نیچے گرتا تھا اور وہ بھسہ کھر کھر کر ایک بہت بڑے مگھ کی شکل اختیار کر گیا اور بڈھا مگھ کے دونوں اطراف جو پہاڑیاں ہیں وہ بھی ڈھلان کی صورت میں ہیں اور بارش کے دوران ان کا پانی بھی اسی مگھ کے اندر گرتا ہے جب اتنی بلندی سے پانی گرتا ہے تو اس مگھ کی گہرائی میں اور بھی اضافہ ہوتا ہے اس واہن کے اندر چونکہ بہت ساری جگہوں کا پانی شامل ہوتا رہتا ہے اس لیے آگے جا کر یہ ایک بہت بڑے واہن کی شکل اختیار کر جاتا ہے جو ڈھوک اصحاب کے پاس سے ہوتا ہوا بھلوٹھی سے گذر کر "گبھیر" میں شامل ہوتا ہے، اس مگھ کی گہرائی ایک ڈائیور (Diver) اپنے مکمل سازو سامان کے ساتھ ماپ سکتا ہے اس کے علاوہ ممکن نہیں ہے۔ بڈھا مگھ تک جانے والا راستہ انتہائی کٹھن راستہ ہے مردوال شہر سے "ڈھوک بُھسی" کے قریب تک پکی سڑک موجود ہے جو 4 یا 5 کلومیٹر ہے۔ بڈھا مگھ تک پہنچنے کے لیے بُھسی سے نیچے پہاڑی اتر کر کچے راستے سے جانا پڑتا ہے۔ اس جگہ تک پہنچنے کے لیے چونکہ کافی مشکل راستہ ہے،
حوالہ جات
ترمیمتحریر : ملک عثمان۔عکاسی : ملک نعیم شہزاد۔مرسلہ :۔شوکت اعوان واہ کینٹ