بکتر دوز گولہ بارود (انگریزی: Armour-piercing ammunition) ایک قسم کا پروجیکٹائل ہوتا ہے جسے بکتر کی تحافظی تہه میں گھسنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے، جس میں اکثر بحری بکتر، زرہ بکتر، اور گاڑی یا سواریوں پر لگے بکتر شامل ہیں۔

بکتر دوز گولہ بارود
  • اوپر دائیں: بکتر پلیٹ میں پھنسے ہوئے ٹھوس شاٹ بکترچھیدنے والے پروجیکٹائل
  • اوپر بائیں: پروجیکٹائل دُخُول حرکت پذیری
  • نیچے دائیں: سوراخ شدہ 110 ملی میٹر (4.3 انچ) بکتر پلیٹ، 105 ملی میٹر (4.1 انچ) بکتر دوز ٹھوس شاٹ پروجیکٹائل سے گھس گئی
  • نیچے بائیں:بکتر دوز گولے کا خاکہ:
    ١.بیلسٹک ڈھکن یا بکتر دوز ڈھکن
    ٢.فولادی مرکب حرکی توانائی گھسنہار
    ٣. – غیر حساسیت والا ہائی دھماکہ خیز برسٹ چارج
    ٤. – بیس فیوز (ہدف کے اندر پھٹنے کے لیے تاخیر کے ساتھ سیٹ کیا ہوا)
    ٥.بوریلٹ (آگے) اور ڈرائیونگ بینڈ (پیچھے)

بکتر چھیدنے والے پروجیکٹائل کا پہلا، بڑا استعمال بہت سے جنگی جہازوں پر لگے موٹے بکتر کو توڑنے اور ان کے ہلکے بکتر بند اندرونی حصوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ 1920 کی دہائی کے بعد سے، ٹینک شکن جنگ کے لیے بکتر دوز ہتھیاروں کی ضرورت پڑی تھی۔

ٹینک بکتر کی ترقی نے بکتر چھیدنے والی ٹیکنالوجی میں ترقی دی جس میں ٹنگسٹن اور دیگر موٹے مواد کا استعمال بھی شامل ہے۔ مادی سائنس اور پروجیکٹائل ڈیزائن میں پیشرفت کے ساتھ جدید بکتر دوز گولہ بارود تیار ہوتا رہتا ہے۔