جینیوں کی ایک ذات جو زیادہ تر تجارت سے وابستہ ہیں۔ بھابڑا کی اصطلاح اشوک کی کندہ تحریوں میں بھی ملتی ہے۔ غالبا یہ نام بھاؤ بھلا ( نیک نیت والا ) سے مشتق ہے، لیکن جالندھر میں بھابڑے بتاتے ہیں کہ پیر سوامی کی پیروی میں مقدس دھاگہ یا جنیو پہننے سے انکار اس نام کی وجہ ہے۔ کیونکہ پیرسوامی نے ان کے عقیدے کو بھو (عظیم ) قرار دیا تھا۔تاہم، غیر لوگ کسی بھی بانیے کو بھابڑا کہتے ہیں۔ راولپنڈی اور سرسا میں پٹیالہ سے آئے ہوئے سکھ مہاجرین یقیناً اوسوال بانیوں کو بھا بڑا کہتے ہیں[1]

بھابڑہ

بھابڑہ پنجاب کی ایک قدیم تاجر برادری جو جین مت کی پیروکار تھی۔ مصنف جٹ لینڈ کے مطابق بھابھڑہ قوم نسلی لحاظ سے گوترہ جٹ قبیلے سے تعلق رکھتی ہے ۔ تاہم کچھ کمزور روایتیں راجپوت سے متعلقہ بھی ہیں، لیکن ان کا کوئی حوالہ نہیں ملا ۔

مشہور زمانہ تصنیف گزٹئیر کے مصنف صفحہ نمبر 31 اور 35 پر لکھتے ہیں ۔ بھابڑہ برادری کے حقیقی گھرانوں کے علاقے اب پاکستان میں ہیں۔ تمام بھابڑہ جین مت برادری نے پاکستان چھوڑ دیا ہے، لیکن مسلم بھابھڑہ برادری آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں آباد ہے۔بہت سے شہروں میں اب بھی بھابڑہ کے نام سے کئی جگہیں ہیں۔ سیالکوٹ: یہاں تمام جین بھابڑہ تھے جو زیادہ تر سیالکوٹ و پسرور میں آباد تھے۔ سرائے بھابڑیاں اور بھابڑیاں والا کے علاقے اسی برادری کے نام پر ہیں۔ تقسیم ہند سے قبل یہاں کئی جین منادر موجود تھے۔ پسرور: پسرور کو ایک جین زمین دار نے قائم کیا تھا جس کو یہ زمین راجا مان سنگھ نے عطا کی تھی۔ بابا دھرم داس کو تجارتی سفر کے دوران میں قتل کر دیا گیا تھا، جن کا تعلق اسی زمین دار خاندان سے تھے۔

 گوجرانوالہ: اس شہر میں دو قدیم جین کتب خانے موجود تھے جس کا خیال لالا کرم چند بھابڑہ رکھتا تھا۔ 
 لاہور: یہاں کچھ علاقوں میں جین منادر ہیں جنہیں اب بھی تھڑی بھابڑیاں اور گلی بھابڑیاں کہتے ہیں۔ 

راولپنڈی: بھابڑہ بازار اسی برادری کے نام پر ہے۔ میانوالی: مشہور ذات بھابھڑہ کے تقریباًٍ تیس گھرانے قصبہ اباخیل میں اب بھی موجود ہیں ۔ کچھ سندھ میں بھی بھانبھڑو کے نام سے آباد ہیں۔

حوالہ جات

اعجاز الحق قدوسی۔ تاریخ سندھ

اکرام علی ملک۔ تاریخ پنجاب

حامد اللہ کوفی، چچ نامہ

ابسن پنجاب کی ذاتیں

ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا ایچ اے روز

حوالہ جات

ترمیم
  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 79،بک ہوم لاہور پاکستان

اعجاز الحق قدوسی۔ تاریخ سندھ

اکرام علی ملک۔ تاریخ پنجاب

حامد اللہ کوفی، چچ نامہ

ابسن پنجاب کی ذاتیں

ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا ایچ اے روز