بھارتی فضائیہ
بھارتی فضائیہ بھارتی مسلح افواج کا ہوائی بازو ہے۔ اس کا مقصد بھارت کی فضائی حدود کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ اسے برطانیہ نے اپنی نوآبادی برصغیر میں 8 اکتوبر 1932ء کو قائم کیا۔1947ء میں آزادی کے بعد یہ بھارت کے کنٹرول میں آگئی۔
بھارتی فضائیہ کی پاس 1,70,000 حاضر سروس فوجی موجود ہیں۔ جبکہ 1600 مختلف قسم کے طیارے ہیں۔ بھارتی صدر فضائیہ کا کمانڈر انچیف ہوتا ہے۔ جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل پرادیپ وسانت نائک ہے۔
بھارتی فضائیہ پاکستان کے ساتھ 4 جنگوں میں حصہ لے چکی ہے۔