بھارت میں ایل جی بی ٹی

بھارت میں ایل جی بی ٹی

بھارت میں ایل جی بی ٹی (انگریزی: LGBT culture in India) نے اتنی مقبولیت حاصل نہیں کی جتنی اسے یورپی ممالک میں ملی ہے۔ اگرچہ بھارت میں ہم جنس پرستی کو قانونی سرپرستی حاصل ہو چکی ہے۔[2]

ایشیا کی پہلی Genderqueer پرائڈ پریڈ مدورئی with Gopi Shankar Madurai اور Anjali Gopalan۔[1]
Unofficial pride flag representing the LGBT community of India

قدیم دور میں جنس ہرستی

ترمیم

قدیم ہندو اور وید کے متون کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد مقامات پر ہندو دیوی دیوتا اپنے جنسی اعضا کی نمائش کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے یہاں جنسی اعظا کی ادلا بدلی اور مرکب بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔[3] مذکر اور مونث کے علاوہ 20 مختلف طرح کی جنسوں پتہ چلتا ہے جیسے ٹرانس عورت، ٹرانس مرد، نصف مرد نصف عورت، پیجینڈر۔ ٹرائیجینڈر وغیرہ۔ قدیم بھارت میں ٹرانس لوگوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ انھیں “ترتیا پراکرتی“، “کلیبا“ اور “نپونسکا“ کہا جاتا تھا۔[4]

الکا پانڈے کا کہنا ہے کہ متبادل جنسیت قدیم بھارت کی تاریخ کا اہم حصہ ہے اور ہم جنسی کو مقدس مانا جاتا تھا۔ کچھ ہندو متون میں ہم جنس پرستی کا تذکرہ ہے۔ کہیں کہیں اس کی تائید بھی ملتی ہے۔ کاما سترا میں ہم جنس پرستی کو جنسی تسکین کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ کئی ایسے ہندو معبود/دیوتا ہیں جنھوں نے اپنی جنس تبدیل کرلی اور پھر مخالف جنس سے جنسی لذت حاصل کی۔ اگر وہ جنس تبدیل نہ کر کے اسی شخص سے جنسی لذت حاصل کرتے تو ہم جنسی پرستی ہی کہلاتی۔۔[5] حالانکہ انہی متون میں براہمن، بیوروکریٹ اور حکما کو منہ میں جنسی لذت حاصل کرنے سے روکا گیا ہے۔[6] شاہی خاندانوں میں بالخصوص نوکروں کے ساتھ ہم جنسی پرستی عام تھی۔[7] کاماسوترا میں “سویرینی“ کا بھی تذکرہ ملتا ہے جو خود لذتی اور کسی دوسری خاتون کے ساتھ جنسی لذت میں مبتلا تھی۔[8] راجا بھاگی راتھ لے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ راجا دلیپ کی دو مہارانیوں کی خود لذتی سے پیدا ہوا تھا۔ مگر ایسا بھی تذکرہ ملتا ہے کہ راجا نے کوئی نر اولاد نہیں چھوڑی تھی جو اس کا ولی عہد بنتا اور گدی نشین ہوتا اسی لیے اس کی چھوٹی اور جوان رانی نے مرد کا کردار ادا کرتے ہوئے گدی نشین ہو گئی تھی۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "One Who Fights For an Other"۔ The New Indian Express
  2. https://www.thehindu.com/news/national/sc-de-criminalises-homosexuality-says-history-owes-lgbtq-community-an-apology/article24881549.ece?homepage=true
  3. Tritiya-Prakriti: People of the Third Sex, p. 40
  4. Suneeta Singh, Sangita Dasgupta, Pallav Patankar, Minati Sinha, p. 83 A People Stronger: The Collectivization of MSM and TG groups in India
  5. Jeffrey S. Siker, p.10, Homosexuality and Religion: An Encyclopedia
  6. FM. Krishna Kumari, p. 151 Sermons from Stones: Contribution of Andhras to Art, Culture, and Thought
  7. Ruth Vanita, p. 27 Same-Sex Love in India: Readings from Literature and History
  8. Ruth Vanita, p. 27 Encyclopedia of Love in World Religions, Volume 1
  9. Giti Thadani, p. 27 Encyclopedia of Love in World Religions, Volume 1