بھاشا بند
اس مضمون یا قطعے کو دیامر بھاشا بند میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
بھاشا ڈیم پاکستان کے مستقبل کے لہے اہمیت کا حامل ہے اور کالا باغ ڈیم کی کمی کو کچھ حد تک کم کرنے میں معاون بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
نیسپاک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام حاصل کر لیا ہے۔
نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پاگیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئری خدمات فراہم کرے گا، معاہدے کے تحت کنسلٹنٹ6 ماہ کی مدت میں کام کی تکمیل کریں گے۔
دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈیم کا انجینئری ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔ نیسپاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد کمپنی ہے جس نے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ڈیم اور ہائیڈروپاور منصوبے مکمل کیے ہیں۔ چیئرمین واپڈا (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا کہنا ہے کہ بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا۔
دیامیر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ تو پہلے ہی دیا جا چکا ہے، دیامیر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔