بھنگی مثل
خطۂ پنجاب میں اٹھارہویں صدی عیسوی میں قائم ہونے والی سکھوں کی بارہ مثلوں میں سے ایک مثل (گروہ)۔
بھنگی مثل (Bhangi Misl) (شاہ مکھی: ਭੰਗੀ ਮਿਸਲ (گرمکھی)، بھنگی مثل (شاہ مکھی)) ایک بڑا سکھ مثل تھا جس کی کمان ڈھلوں جاٹوں کے ہاتھ میں تھی۔[1] اس کا مرکز امرتسر کے نزدیک ایک گاؤں میں تھا۔
سکھوں کی سب سے پہلی مثل کے سکھ امرتسر، گجرات، چنیوٹ اور لاہور پر قابض تھے۔ اس خاندان نے کافی شہرت حاصل کی۔پنجاب میں سکھ حکومت کی بنیاد اس خاندان نے رکھی۔ اس مثل میں شامل جوانوں کی تعداد بارہ ہزار تھی۔ اس مثل کے بانی کا نام چھجا سنگھ تھا اور وہ امرتسر کے قریب موضع پنجا وڑ کا رہنے والا تھا۔ اس نے گوبند سنگھ جی کے ہاتھ سکھ ازم قبول کیا، چونکہ چھجا سنگھ بھنگ کا رسیا تھا اس لیے بھنگی کے نام سے مشہور ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سکھ تاریخ (2004ء)۔ "بھنگی مثل" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sikh-history.com (Error: unknown archive URL)، سکھوں کی تاریخ، حاصل کردہ از 7 ستمبر 2016