بھول بھلیاں یا بھول بھلیا (انگریزی: Labyrinth) ایک خاص طرح کی عمارت جس میں بہت سے ہم شکل دروازے اور پیچ در پیچ راستے اس انداز سے بنائے جاتے ہیں کہ ایک انجان شخص کو ہر دفعہ دھوکا ہو اور راستہ نہ پائے۔ جب بھی وہ نکلے، ایک غیر شناسائی والے دروازے ہی سے نکلے اور تمام مکان میں بھٹکا بھٹکا پھرے۔ یہ ایک قسم کی تعمیر، ڈھانچا یا باغ ہوتا ہے جس میں راستے اور دروازے اس طرح بنائے ہوتے ہیں کہ ایک دفعہ آدمی اندر چلا جائے تو پھر بآسانی باہر نہیں نکل سکتا۔[1] وہ شخص اکثر باہر نکلنے کی کوشش میں اور اندر پھنستا ہی چلا جاتا ہے۔

ایک جدید طرز کی بھول بھلیاں

بہ طور معما یا کھیل

ترمیم

عام طور سے بچوں کے لیے اخبارات اور رسائل میں ایک تصویری بھول بھلیاں کئی لکیروں کی گتھی کی شکل میں اتارا جاتا ہے۔ جس کے بیچوں بیچ ایک بچہ، شہزادہ، جانور، کارٹون کردار یا افسانوی شخص موجود ہوتا ہے جو راستہ تلاش کرتا ہے۔ تاہم یہ تصور کئی بار کافی پیشہ ورانہ سظح بھی لیا جاتا ہے۔ ایک امریکی فنکار نے دس فٹ لمبے اور دس فٹ چوڑے کاغذ پر دنیا کی سب سے بڑی بھلیوں کا ڈھانچا بنایا۔ بیالیس سالہ جو(Joe) کئی ماہ سے اس پر وجیکٹ میں مصرو ف رہا۔ یہ کارنامہ سر انجا م دے کر اپنا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈز میں در ج کر وانے کے لیے بھی انھوں نے پہل کی ۔ دنیا کی ان سب سے بڑی بھول بھلیوں کو حل کرنا بھی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ جو کے مطا بق اس میں راستہ تلاش کر نے میں کم از کم تیس سے چا لیس گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم