بہار مندر بدھا
بہار مندر بدھا (چینی: 中原大佛 اور آسان چینی: 鲁山大佛; روایتی چینی: 魯山大佛) ویروکانا مدرا کی عکاسی ہے جو چین کے قصبے لوشان میں واقع ہے، جو 1997ء سے 2008ء تک کے عرصے میں مکمل تیار ہوا۔ یہ فڈوشان قدرتی علاقے کے اندر واقع ہے اور قومی شاہرہ نمبر۔ 311 کے انتہائی قریب۔ مجسمے کی مجموعی اونچائی 128 میٹر (420 فٹ) ہے، اگر بیس میٹر بلند کنول کا پھول، عمارتی ستون اور تراشی ہوئی پہاڑی کی اونچائی بھی شامل کر لی جائے۔ جس کے درمیان میں بدھا کا مجسمہ ایستادہ ہے تو مجموعی اونچائی 202 میٹر (663 فٹ) اس کا کنول کا پھول 25 میٹر (82 فٹ) بلند ہے، یہ دوسرا دنیا کا بلند ترین مجسمہ ہے، جب کہ اس وقت سب سے بلند ترین مجسمہ، مجسمہ اتحاد، گجرات، بھارت میں واقع ہے جو 182 میٹر (597 فٹ) بلند ہے۔[2]
中原大佛 | |
متناسقات | 33°46′30″N 112°27′03″E / 33.775082°N 112.450925°E |
---|---|
مقام | Fodushan Scenic Area، لوشان کاؤنٹی، ہینان، چین |
قسم | مجسمہ |
اونچائی |
|
تاریخ تکمیل | 1 ستمبر 2008 |
انتساب | گوتم بدھ |
تفصیل
ترمیمبھارت کے صوبے بہار سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم کے زیر اہتمام تعمیر ہوا ہے۔ اس کو 25 میٹر (82 فٹ) پیڈسٹل/عمارت کے اوپر بنانا گیا ہے، اس یادگار کی کل اونچائی 153 میٹر (502 فٹ) ہے۔ اکتوبر 2008 تک، جس عمارت پر مجسمہ کھڑا ہے اس میں دو مزید پیڈسٹائل پہہلے سے مختلف شکل میں بنانا شروع کیے گئے، جس کے بعد، اس کی اونچائی اب 208 میٹر (682 فٹ) ہے۔[3]
اس منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 55 ملین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا جس میں سے مجسمے پر 18 ملین ڈالر خرچ ہونے تھے۔ جو دراصل اس میں استعمال ہونے والے گیارہ سو تانبے کے دھاتی ٹکڑوں، جن کا مجموعی وزن ایک ہزار ٹن ہے، ان کی لاگت کے مطابق تھا۔[4] مجسمے کے نیچے ایک بدھ خانقاہ ہے۔
اس کے سامنے کے رخ پر دریائے فوکوآن بہہ رہا ہے، جب کہ پشت پر پہاڑی سلسلہ فوڈ واقع ہے۔ وادی میں واقع گرم پانی کے قدرتی چشمے کی نسبت سے اسے بہار مندر کا بدھ کہا جاتا ہے۔[5] واضح رہے کہ بدھ کے بنائے گئے مجسموں میں ہتھیلوں اور ہاتھوں کے انداز مختلف پیغامات کو ظاہر کرتے ہیں، جنہیں سنسکرت زبان میں مدری کہا جاتا ہے، جس کے معنی ”علامت“ یا ”مہر“ کے ہیں۔ بہار مندر کا بدھ کا انداز تعمیر ”ویتارکا مدرا“ ہے، جو مہاتما بدھ کو معلم ظاہر کر رہا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 28 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018
- ↑ (چینی میں) 中国佛山金佛-153米卢舍那佛 - 墨宝斋 آرکائیو شدہ 2008-09-01 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ (چینی میں) 世界第一大佛鲁山大佛 آرکائیو شدہ 2008-12-28 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ China enters biggest Buddhist statue race، BBC News, 6 مئی 2001
- ↑ "Fodushan Scenic Area"۔ 30 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر بہار مندر بدھا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- تصاویر:
سجل | ||
---|---|---|
ماقبل Ushiku Daibutsu
110 میٹر (361 فٹ) |
دنیا کا بلند ترین مجسمہ 2002–2018 |
مابعد مجسمہ اتحاد
182 میٹر (597 فٹ) |